گھنی مونچھوں والے نومولود بچے کی وائرل ویڈیو جعلی قرار دے دی گئی

ایکواڈور سے تعلق رکھنے والی ایک نومولود بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید وائرل ہو رہی ہے جس میں بچے کے ہونٹوں کے اوپر گھنی اور سیاہ مونچھیں دکھائی دیتی ہیں۔ اس غیر معمولی ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف مزاحیہ تصاویر اور تبصرے پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، بین الاقوامی میڈیا کی فیکٹ چیک رپورٹ نے اس ویڈیو کے اصل ہونے پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچے کے چہرے کی حرکت کے ساتھ مونچھوں کے زاوئیے اور ان پر پڑنے والی روشنی میں غیر قدرتی تبدیلی دیکھی گئی ہے، جو کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کسی چہرے کے فلٹر یا ڈیجیٹل ترمیم کی نشان دہی کرتی ہے۔ اگرچہ طبی ماہرین کے مطابق بعض بچوں میں پیدائشی طور پر لینوگو یا ہائپرٹرائیکوسس نامی کیفیت کے باعث جسم پر بال ہو سکتے ہیں، لیکن فی الوقت اس بچے میں کسی طبی حالت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور تاحال کسی ڈاکٹر یا اہل خانہ نے بھی اس کی صحت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed