دبئی پولیس نے شہر میں سڑک حادثات کی روک تھام اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑک عبور کرنے کے لیے صرف مقررہ کراسنگز اور ٹریفک سگنلز کا استعمال کریں۔ پولیس حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر متعلقہ جگہ سے سڑک پار کرنے یا پیدل چلنے والے سگنل کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں 400 درہم (تقریباً 30 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔







