خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کا شدید بحران، قیمتیں 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں

پشاور سمیت صوبہ خیبرپختونخوا بھر میں ایل پی جی (LPG) کا بحران شدید تر ہو گیا ہے، جس کے بعد گیس کی بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کے بعد فی سلنڈر کی قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ پشاور میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو جبکہ شمالی اور دور دراز علاقوں میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ایک طرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جاری ماہ کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، جبکہ دوسری جانب متعلقہ انتظامیہ اور ادارے مارکیٹ میں من مانی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہری ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں مگر مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔گیس کی عدم دستیابی اور ایل پی جی کی پہنچ سے باہر قیمتوں کے باعث پشاور کے نواحی اور دیہی علاقوں کے شہریوں نے متبادل کے طور پر ایندھن کے لیے لکڑیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ طلب میں اضافے کے باعث لکڑی کی فی من قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے بعد 1400 روپے من ملنے والی لکڑی اب 1800 روپے من تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed