صوبائی دارالحکومت پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد زخمی بچوں کی عیادت کرنے کیلئے صوبائِی مشیر اطلاعات ثمر بلور ایل آر ایچ پہنچ گئیں۔حادثے میں 33بچے اور فی میل ٹیچر شہید ہو گئے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ کر زخمی بچوں کی تیمارداری کی، اور اس موقع پر کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یاد رہے کہ پشاور میں پیش آنے والے اس دلخراش سانحہ کے بعد زخمی بچوں کی تیمارداری کرنے کیلئے صوبائی مشیر اطلاعات ثمر بلور نے ایل آر ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔







