اسلام آباد: ایوان صدر میں آج رات اعلیٰ سطح کا اجلاس ہونے کا امکان ہے، جس میں وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی کی صورتحال کے بارے میں صدر مملکت کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کریں گے، جبکہ ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔







