راولپنڈی میں خاتون اے ڈی سی پر مبینہ تشدد، شوہر گرفتار

راولپنڈی میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں پولیس نے ان کے شوہر جواد علی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے جواد علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مقدمہ تھانہ ویمن راولپنڈی میں اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون افسر نے الزام عائد کیا کہ انہیں کئی ماہ سے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا تھا۔

درج مقدمے کے مطابق 2 اکتوبر کی شام شوہر نے مبینہ طور پر ملیحہ سحر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا موبائل فون لے لیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کردیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہیں اہلخانہ سے رابطے، بچوں سے ملاقات اور پولیس سے مدد لینے سے روکا گیا۔

درخواست کے مطابق دھمکیوں اور مبینہ نفسیاتی اذیت کا سلسلہ 3 اکتوبر کو بھی جاری رہا۔ خاتون افسر نے الزام لگایا کہ انہیں جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم جواد علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed