عقیلہ سنبل وومن چیمبر آف کامرس مردان کی صدر منتخب

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او)کی ہدایت پر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کے زیر اہتمام ایک گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت عقیلہ سنبل نے کی۔اجلاس میں مختلف بازاروں سے تعلق رکھنے والی بیوٹی پارلرز کی مالکان، کاروباری خواتین اور آن لائن کاروبار سے وابستہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور کاروباری خواتین کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ شرکا نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر کاروباری خواتین نے متفقہ طور پر عقیلہ سنبل کو وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر، صائمہ ناز کو سینئر نائب صدر جبکہ شاہین بیگم کو نائب صدر منتخب کرلیا۔اس موقع پر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل نے سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک مبینہ جعلی اور نام نہاد تنظیم کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تنظیم کی نہ کوئی باقاعدہ سماجی سرگرمیاں نظر آتی ہیں اور نہ ہی اس کا کوئی دفتر موجود ہے۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ مذکورہ عناصر کاروباری خواتین سے ممبرشپ کے نام پر رقم بٹورنے اور انہیں گمراہ کرنے کی مبینہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کاروباری خواتین کو ایسی سرگرمیوں سے محتاط رہنے کی اپیل بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed