90لاکھ کی خوردبرد، نوشہرہ ٹریفک فوکل پرسن کو 24سال قید

شعیب جمیل

انسدادرشوت ستانی عدالت کے جج آصف رشید نے جعلی سازی اور خوربرد میں گرفتار نوشہرہ ٹریفک کے سابق کمپیوٹر آپریٹر و فوکل پرسن کو جرم ثابت ہونے پر چوبیس سال قید اور93لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی سینئر پبلک پراسیکیورٹرابرار خٹک نے کی ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم دولت علی ساکن رسالپور پر اس نے جرمانوں کی مد میں ٹیکنکل فراڈ کے ذریعے سرکاری خزانہ کو تقریبا 90لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچایا،جس پر انٹی کریشن نے کاروئی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرکے اسکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پرملزم پر جرم ثابت ہونے اسے دفعہ 409 میں 7 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، اسی طرح دفعہ 468میں پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپ جرمانہ جبکہ دفعہ 471 کے تحت بھی 5 سال قیداور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ عدالت نے انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 5(1)(c) کے تحت بھی ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جبکہ پاکستان کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 1958 کی دفعہ 9 کے تحت 91 لاکھ 24 ہزار 390 روپے جرمانہ اور پاکستان کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 1958 کی دفعہ 9 کے تحت 91 لاکھ 24 ہزار 390 روپے جرمانہ کیاگیاجوکہ مبینہ طور پر حاصل شدہ مالی فائدے کے برابرقرار دیاگیا،اسی طرح جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ، چھ ماہ کی قید جیل میں گزارنہ ہوگی، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ مذکورہ جرمانہ دفعہ 386 کے تحت ملزم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سمیت بینک اکانٹس میں موجود رقم سے بھی وصول کیا جاسکتا ہے جبکہ ملزم سے جو رقم پہلے ہی وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جاچکی ہے ، اسے جرمانے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم ملزم سے وصول کی جائے۔دوسری جانب سے عدالت نے ملزم کو 382-Bکافائدہ دیتے ہوئے دوران ٹرائل قید میں گزاری گئی قید کو بھی سزا میں تصور کیاجائے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed