سمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ موخر

محکمہ ایکسائز ایڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے خیبرپختونخوا سمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذکو کابینہ کمیٹی کے حتمی فیصلہ آنے تک موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا مسئلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے فی الحال اس کو نافذ نہیں کیا جا سکتا اس امر کا فیصلہ سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایم ڈی ایس آئی ڈی بی عبدالحمید خان نے کی.

اجلاس میں ایس آئی ڈی بی ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سمال انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاورا سٹیٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی. اجلاس میں کافی بحث ومباحثہ کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مسئلہ صوبائی کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے کابینہ کمیٹی کے حتمی فیصلہ تک یہ معاملہ زیر غور رہے گا جس پہ اجلاس میں شریک ممبران نے اتفاق کیا اس موقع پہ ایس آئی ڈی بی انتظامیہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ایس آئی ڈی بی صنعت کاروں کی سہولت اور سمال انڈسٹریز کی پائیدار ترقی پر اثر انداز ہونے والے معاملات کو حل کرنے کے لیے پر عزم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed