کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ)کے سالانہ الیکشن میں شیخ طارق نذیر بلامقابلہ چیئرمین برائے سال 2026ـ2028ء منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سید محمد نعیم کاظمی، سینئر وائس چیئرمین، چودھری عامر مجید وائس چیئرمین پنجاب،انجینئرسید محمدکامران کاظمی وائس چیئرمین سندھ، رانا محمد طارق وائس چیئرمین خیبر پختونخوا،پرویز خان وائس چیئرمین بلوچستان اور انجینئرعطااللہ خان وائس چیئرمین اسلام آباد بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔رانا محمد طارق دو بار وائس چیئرمین خیبر پختونخواہ رہ چکے ہیں، رانا محمدطارق پشاور انڈسڑیل اسٹیٹ کے فاونڈر صدر رہ چکے ہیں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رہ چکے ہیں ،کارپوریٹ کلاس سے مرغوب شاکر اظہار، انجینئرکمال ناصر خان، زاہدالحسن قریشی، چودھری صابر حسین جاوید، ملک محمد ریاض خان، فیصل محمود، انجینئرسید اشفاق حسین شاہ،انجینئرعبدالصمد خان، محمد سلیم، رانامحمد ابراہیم، انجینئراصغرعلی میمن، محمدقاسم اور ایسوسی ایٹ کلاس سے محمد سطوت خان، چودھری خلیق احمد اعوان، شاہد منصور مارتھ، حاجی مقصود سعید بٹ، خالد مجید، ملک محمد عظیم اللہ، عبدالوحید چیمہ، رضوان محسن اور ملک اصغر ندیم بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب کر لئے گئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین سید افضال الرحمن نے نومنتخب چیئرمین، رانا محمد طارق وائس چیئرمین خیبر پختونخواہ اور دیگر عہدیداران کو دل کے اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے







