لاہور میں خاتون کا نمبر شیئر کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور میں سفر کے دوران تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں کے درمیان دورانِ سفر کسی بات پر بحث ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم نے رنجش کی بنا پر خاتون کا ذاتی نمبر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کر دیا۔

واقعے کا نوٹس اس وقت لیا گیا جب متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر اپنی شکایت درج کروائی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed