ضیاء الاسلام
ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2026-2028 کے مرحلے کا باقاعدہ اختتام ہو گیا جس کے نتیجے میں نئی کابینہ کے تمام عہدے دار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں کسی بھی دوسرے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہونے کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے بلا مقابلہ انتخاب کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کے زیرِ اہتمام قائم کردہ الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد طارق نے دیگر اراکینِ کمیشن زیشان طارق اور محمد شریف کے ہمراہ نتائج کا باضابطہ اعلان کیا نتائج کے مطابق کارپوریٹ کلاس کے ملک عدیل خان صدر ایسوسی ایٹ کلاس کے خاور تنویر اعوان سینئر نائب صدر اور کارپوریٹ کلاس کے رمیز جاوید نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں اس موقع پر تاجر برادری، صنعت کاروں اور چیمبر کے مختلف گروپس کے رہنمائوں نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی قیادت ہری پور میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی نتائج کے اعلان کی باضابطہ تقریب میں صنعتی و تجارتی شعبے کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی کارپوریٹ کلاس کی جانب سے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیئرمین ملک عاشق اعوان، سینئر وائس چیئرمین حاجی عطا الرحمن یوسف زئی، جنرل سیکرٹری سفیر اختر اعوان، سابق صدر چیمبرشیخ الیاس، سابق سینئر نائب صدر ملک شیر افگن، جی ایم مجاہد گھی چوہدری محمد یوسف عابد اور ایگزیکٹو ممبر ملک جلیل شامل اور دیگر کارپوریٹ کلاس کے ممبران شامل تھے علاوہ ازیں ایسوسی ایٹ کلاس اور یونٹی گروپ کے سربراہان و سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان، ملک نذیر، سبکدوش ہونے والے صدر ملک عمیر خالد، سابق نائب صدر عبدالباسط اور نئی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے نو منتخب کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
ملک عدیل اعوان ہری پور چیمبر کے بلا مقابلہ صدر منتخب







