سلمان خان کا اے آئی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں تیار کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون سازی اور سوشل میڈیا پر نگرانی کے نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

سلمان خان نے اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اے آئی کے ذریعے تیار کی جانے والی جعلی ویڈیوز کو انتہائی سنجیدہ اور تشویشناک معاملہ قرار دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کسی کی ویڈیو تیار کرنا یا اے آئی کے ذریعے اس کی آواز میں تبدیلی کرنا غلط عمل ہے۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت اس قدر ترقی کرچکی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال خوفناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔

سلمان خان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص نے کوئی بات کہی ہو اور پھر اے آئی کے ذریعے اس میں ردوبدل کرکے اسے کسی کو گالی دیتے ہوئے دکھایا جائے تو یہ انتہائی غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اے آئی سے تیار کردہ اس نوعیت کے جعلی مواد کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق بعض لوگ اس حقیقت سے لاعلم ہوتے ہیں کہ ویڈیو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اسے درست سمجھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ جو لوگ جان بوجھ کر اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

اداکار نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو جیل بھیجا جانا چاہیے اور اس معاملے کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک دو افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سنسرشپ یا نگرانی کے مؤثر نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed