پشاور میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے اجلاس

پشاور میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور آگاہی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز روزیہ الطاف، ایس پی ٹریفک کینٹ انیلہ ناز، ایس پی سٹی ٹریفک ریاض خان خلیل، ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم سمیت تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ٹریفک افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، نو پارکنگ، ون ویلنگ، ون وے خلاف ورزی اور ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام شہر بھر میں ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار "پہلے سلام پھر کلام” کی پالیسی اپنائیں اور شہریوں کو باقاعدہ آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں جا کر دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پشاور ٹریفک قوانین آگاہی اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed