نوشہرہ کلاں پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی جانب سے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے جاری ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں نیک زمان خان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 1358 مورخہ 20 دسمبر 2024 میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں حاجی گل ولد اختر گل، واحد گل ولد مجید گل اور سیار ولد سلطنت، ساکنان شیخ آباد نوشہرہ کلاں شامل ہیں۔ ملزمان قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے، جو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 324، 337D، 148، 149 اور 15AA کے تحت درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نوشہرہ پولیس کا کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔قتل کیس میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان گرفتار







