ضلع مہمند میں تھانہ غلنئی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او مہمند رضا محمد کے احکامات پر ڈی ایس پی غلنئی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مراد خان اور پولیس نفری نے دورانِ ناکہ بندی کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 224 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان قائم رہے اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچایا جا سکے۔







