پشاور شیخان قبرستان واقعہ، سی سی پی او کا فوری نوٹس

پشاور کے علاقے شیخان میں قبرستان سے بچی کی میت نکالنے کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ملنگ جان کو واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر گرفتار ملزم سلمان ولد افغان، سکنہ ایف سی گیٹ باڑہ قدیم کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ سی سی پی او پشاور نے اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ اقدام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پشاور پولیس عوامی اعتماد کو بحال رکھنے اور حساس معاملات میں شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے فوری ردعمل دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed