گورنر فیصل کریم کنڈی کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے زخمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد اعوان کی عیادت کی۔ اس موقع پر کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر بھی موجود تھے۔

وقاص احمد اعوان چند روز قبل حیات آباد کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ گورنر نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری کو سراہتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ اس کی پالیسی صوبے کو مزید نقصان پہنچا رہی ہے، بدامنی بڑھ رہی ہے اور عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

گورنر نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed