ابوظبی: متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی کے دوران عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مبینہ سربراہ کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شخص سویڈن کا شہری ہے اور اس کے خلاف انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق سویڈن میں بھی اسی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے مزید 6 مبینہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ مذکورہ گروہ نے 10 ماہ کے عرصے میں تقریباً 7 کروڑ سویڈش کرونا منتقل کیے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم جرائم سے حاصل ہونے والی آمدن کو چھپانے اور اسے دیگر جرائم پیشہ گروہوں تک منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔







