حریم فاروق کی نئی لک سوشل میڈیا پر وائرل

معروف اداکارہ حریم فاروق کی آنے والی فلم ’’مینگوجٹ‘‘ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں ان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

حریم فاروق نے اپنی پروڈیوس کردہ فلم کے ٹریلر کی تقریب میں ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ زیب تن کیا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے اداکارہ کے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ پر تبصرے کیے، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے وزن سے متعلق بھی رائے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب متعدد صارفین نے حریم فاروق کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن سے متعلق تبصروں کو نامناسب قرار دیا۔ ان صارفین کا کہنا تھا کہ گفتگو کو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ حریم فاروق ان دنوں فلم ’’مینگوجٹ‘‘ کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی پروڈیوس کردہ پنجابی ایکشن کامیڈی فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی، حریم فاروق، شمعون عباسی، قیصر پیا، ہنی البیلا، علی محمد، نواز انجم، حسن مراد اور عائشہ جہانزیب شامل ہیں۔

گلبرگ لاہور کے ایک سینما میں منعقدہ ٹریلر لانچنگ تقریب میں اداکار قیصر پیا، ہنی البیلا، ندیم مانڈوی والا، راشد خواجہ، فلم ساز صفدر ملک، ڈائریکٹر شہزاد رفیق، اسلم حسن، رابعہ حسن سمیت شوبز سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

’’مینگوجٹ‘‘ ایکشن، کامیڈی، رومانس اور خاندانی جذبات پر مبنی فلم ہے۔ کہانی مراد جٹ نامی پنجاب پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے خطرناک سابق ساتھی منور مرزا سے مریم اور اس کے تین بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہے۔

فلم میں خاندان کے ایک گاؤں میں پناہ لینے کے بعد مراد کی زندگی میں بننے والے غیر متوقع رشتوں کو بھی کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے، جو محبت، وفاداری اور خاندان کے احساس کو اجاگر کرتے ہیں۔

حمیم پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی ’’مینگوجٹ‘‘ کو ندیم مانڈوی والا تقسیم کر رہے ہیں اور فلم 16 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed