ذبیح اللہ مجاہد کا پاکستان سے بات چیت جاری رکھنے کا اعلان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے سعودی عرب کے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاک افغان تنازعات کے حل کے لیے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو توقع ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کا دوست ہونے کی حیثیت سے اختلافات کم کرنے اور مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

طالبان ترجمان کے مطابق افغان حکومت سعودی عرب کے فیصلوں اور ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتی ہے اور امید ہے کہ سعودی حکام دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed