ہم ٹی وی کی سائرہ غلام نبی کا صوفی تبسم اکیڈمی کا دورہ

میاں انجم شہزاد

صوفی تبسم کا نام ادبی دنیا میں ایک معتبر حیثیت رکھتا ہے ان کے نام پر لاہور میں صوفی تبسم اکیڈمی قائم ہے جس میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں گزشتہ دنوں ہم ٹی وی سے وابستہ سائرہ غلام نبی نے صوفی تبسم اکیڈمی کا دورہ کیا ان کا استقبال آغا شاہد اور اکیڈمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے کیا اور سائرہ غلام نبی کو اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کروایا

اور اکیڈیمی کی کارکردگی پر بات کی اور اکیڈیمی میں رکھے صوفی تبسم کے نوادرات دیکھے اس موقع پر قیصرہ بٹ بھی موجود تھیں سائرہ غلام نبی نے اکیڈمی میں موجود نوادرات میں گہری دلچسپی لی اور کہا کہ صوفی تبسم کی شاعری نوجوان نسل کے لئیے مشعل راہ ہے اور مجھے آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے اکیڈمی بنا کر جو بیڑہ اٹھایا ہے اس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed