مردان کے علاقے مچھی جعفر آباد میں خشک کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پڑوسی شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔حکام نے بتایا ہے کہ بچے کی چپل گھر میں موجود کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کے لیے بچہ کنویں میں گیا۔بیٹے کو کنویں میں بے ہوش دیکھ کر باپ اسے نکالنے کے لیے کنویں میں اترا۔ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کو بچانے کے لیے پڑوسی بھی کنویں میں اترا جس کے بعد تینوں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔







