عبد الرحمان نے ہاکی ورلڈکپ میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کے ہاکی کھلاڑی عبد الرحمان نے ہاکی ورلڈکپ 2026 میں مینز کیٹیگری کا میجک اسکل ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

عبد الرحمان نے میگا ایونٹ میں ویلز کے خلاف میچ کے دوران شاندار تھری ڈی اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج کیا اور خوبصورت گول اسکور کیا تھا۔ ان کے اسی گول کو میجک اسکل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

ایوارڈ کے لیے پاکستان کے عبد الرحمان، جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل اور فرانس کے کرٹی ایلٹ کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

مداحوں کی ووٹنگ میں عبد الرحمان کے گول کو 44 فیصد ووٹس ملے، جبکہ جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل کو 39 فیصد ووٹس حاصل ہوئے۔ یوں عبد الرحمان نے سخت مقابلے کے بعد ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی گول کیپر بیچو دیوی کریبام نے ایوارڈ جیتا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری منٹ میں شاندار ریفلیکس سیو کیا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے 52 فیصد ووٹس ملے۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین گول عبد الرحمان کا قرار پایا۔

ہاکی ورلڈکپ رواں سال اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا گیا تھا۔ مینز فائنل میں جرمنی نے اسپین کو ایک گول کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، جبکہ ویمنز فائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed