جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی میں 15 ہزار رنز مکمل کرگئے

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ مختصر فارمیٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

جوز بٹلر نے یہ سنگ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔

بٹلر نے ایشان ملنگا کی گیند پر ایک رن لے کر 15 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

جوز بٹلر نے یہ 15 ہزار رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔

ان کی ٹی ٹوئنٹی کارکردگی میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed