پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری اور نجی دفاتر میں ہفتے کے 4 دن کام کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات رکھنے اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کو روٹیشن کے تحت کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed