چارسدہ سٹی پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

چارسدہ: شہریوں کی شکایات پر سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مردان روڈ گلبہار نمبر 2 میں منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق اس تقریب میں بے ہودہ اور غیر اخلاقی حرکات کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی خان زیب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دو خواتین ڈانسرز سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران آلاتِ موسیقی بھی برآمد کرلیے گئے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے واضح کیا کہ ضلع میں بے ہودگی، غیر اخلاقی حرکات اور معاشرتی اقدار کے منافی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر قانون کے مطابق فوری اور بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ معاشرے میں پُرامن اور باوقار ماحول قائم رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed