امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے ،ہرمز کھول دیں گے،مسعودپزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور کبھی دشمن کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے۔ایرانی صدر نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مذہبی رہنمائو ں، دانشوروں،کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران بیک وقت اسرائیل، امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہونے میں کامیاب رہا ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں دھمکانا اور دبا میں لانا چاہتے ہیں، ہم دبا قبول نہیں کرنا چاہتے، ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک ہی لمحے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہیدکر دیا، آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ آپ کا کیا جو انسانوں کو قتل کرتے ہیں۔مسعود پزشکیان نے امریکا او راسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور اسکولوں، اسپتالوں پر حملے کرتیہیں؟ اگر آپ میں ہمت ہیتو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ آپ بنیادی ڈھانچے،لوگوں کے روزگار،ذریعہ معاش کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ دریں اثنا ایرانی صدر نے انڈین میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا جنگ سے مقاصد حاصل نہ کرسکا تو بحری محاصرے کا راستہ اختیار کیا، ایران امریکی جارحانہ اقدامات سے ڈرنے والا نہیں۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ بحری راستہ ایران کی زندگی کا واحد انحصار نہیں، امریکا کی خام خیالی ہے کہ بحری ناکہ بندی سے ایران ہتھیار ڈال دے گا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو عرب ممالک کے وزرائے خارجہ عمان میں اجلاس کریں گے، اجلاس میں ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری راستے سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ معاہدہ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کو بھی پیش کیا جائے گا، اجلاس میں وہ ممالک بھی شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed