سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ شب ٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے عشائیے کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیمبر کے ممبران، مختلف بازاروں کے صدور، تاجر رہنماں اور کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عشائیہ سے سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، سابق صوبائی وزیر سید طاہرعلی شاہ، ملک مہرالٰہی، شہزاد عارف حاجی عبدالنصیر حاجی وحید اور شرافت علی مبارک سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اس بھرپور اجتماع نے واضح کر دیا ہے کہ بزنس کمیونٹی اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہے اور وہ ایسی قیادت چاہتی ہے جو چیمبر کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر حقیقی معنوں میں تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور بزنس مین الائنس کی کامیابی محض ایک انتخابی کامیابی نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کے حقوق، وقار اور آزادانہ نمائندگی کی جدوجہد ہے۔
رہنمائوں نے کہا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری اس وقت کئی سنگین مسائل سے دوچار ہے، جن میں بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ٹیکسوں کا بوجھ، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹیں، امن و امان کی صورتحال، کسٹمز اور ٹیکس سے متعلق مشکلات، صنعتی زونز کے مسائل، تجارتی راستوں میں رکاوٹیں اور کاروباری طبقے کے لیے حکومتی سہولیات کا فقدان شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں چیمبر کو صرف اجلاسوں اور رسمی سرگرمیوں ممبران سے ویزہ لیٹر کے نام پر رقم صول کرنے تک محدود رکھنے کے بجائے ایک مثر، بااختیار اور فعال پلیٹ فارم بنانا ہوگا جو حکومت، ایف بی آر، کسٹمز، بجلی و گیس کے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے سامنے بزنس کمیونٹی کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرے۔مقررین نے کہا کہ پشاور بزنس مین الائنس کامیاب ہو کر مشاورت، شفافیت اور اجتماعی فیصلوں کو فروغ دے گا اور چیمبر کے ہر ممبر کو یہ احساس دلائے گا کہ اس کی آواز اہم ہے۔ تاجر برادری کے مسائل کو صرف انتخابی وعدہ نہیں بلکہ عملی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کا فقیدالمثال اجتماع اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ بزنس کمیونٹی نے اپنا ذہن بنا لیا ہے، تاہم اصل فیصلہ چیمبر کے ووٹرز اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔رہنمائوں نے چیمبر کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے کاروبار، اپنے ادارے اور پشاور کی آئندہ نسلوں کے معاشی مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شا اللہ پشاور بزنس مین الائنس چیمبر کو ایک مضبوط، باوقار، آزاد اور muwCr آواز بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
پشاور بزنس مین الائنس ہی بزنس کمیونٹی کی حقیقی آواز ہے، حاجی غلام علی







