یوٹیلیٹی اسٹور کے ملازمین ایک سال بعد بھی مالیاتی پیکیج کے منتظر

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند ہوئے ایک سال مکمل ہونے کے باوجود 11,500 ملازمین 30 ارب روپے کے منظور شدہ مالیاتی پیکیج اور واجبات سے محروم ہیں۔ ملازمین نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتظامیہ کو 15 ستمبر تک کی حتمی مہلت دی ہے کہ اگر پیکیج کی بقایا رقم یکمشت ادا نہ کی گئی تو وہ انتظامیہ کو دیے گئے تمام قانونی این او سیز اور حلف ناموں سے دستبردار ہو کر عدالتی کارروائی کا آغاز کریں گے۔ ملازمین نے مالی پیکیج کی مکمل ادائیگی، ایک سال کی تاخیر کا ہرجانہ اور ادارے کی بندش و اثاثوں کی نیلامی کے معاملات پر بااختیار کمیشن کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed