پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کیمطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے پہلے سے جاری وارنٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطلوب رہنمائوں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے نام شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed