چترال ‘سیلابی ریلے سے ٹنگل شیشیکوہ کا واحد پل تباہ، رابطہ منقطع

گزشتہ روز چترال میں آنے والے شدید سیلابی ریلے نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، جبکہ لوئر چترال کے علاقے ٹنگل شیشیکوہ میں تقریبا 80 گھرانوں پر مشتمل گاں کو ملانے والا واحد پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا۔ پل تباہ ہونے کے بعد علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکین محمد جمیل توحیدی اور دیگر رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اچانک آنے والے شدید سیلابی ریلے نے پل کو شدید نقصان پہنچایا اور بالآخر پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ پل کی تباہی کے باعث روزمرہ ضروریات کے لیے آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ سکول جانے والے طلبہ و طالبات کو سب سے زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔مکینوں کے مطابق مذکورہ پل علاقے کے لیے واحد زمینی راستہ تھا، جس کے ذریعے لوگ اپنے گھروں سے باہر آتے جاتے تھے، جبکہ طلبہ و طالبات بھی اسی راستے سے سکول جاتے تھے۔ پل منہدم ہونے کے بعد بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اہل علاقہ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی اور ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پل کی دوبارہ تعمیر کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کا زمینی رابطہ بحال کرنے کے لیے پل کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے تاکہ 80 گھرانوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور طلبہ و طالبات دوبارہ بلا رکاوٹ اپنے سکولوں میں جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed