صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور تجاوزات پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون اور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنر پشاور خالد محمود کے مطابق شہر بھر میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں، جن میں سے صرف 25 ہزار رکشوں کو باقاعدہ روٹ پرمٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ باقی بڑی تعداد بغیر اجازت نامے کے چل رہی ہے جو ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔ایک بیان میںکمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف مثر اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلئے قانونی اور رجسٹرڈ رکشوں کے لیے بھی واضح قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کے نئے پلان کے تحت شہر کی اہم مصروف شاہراہوں اور بی آر ٹی روٹس پر رکشوں کی آمدورفت کو محدود کیا جائے گا۔ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کیلئیرکشوں کیلئے مخصوص روٹس اور آمدورفت کے اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔







