سینئر صحافی سلطان شاہ کی وفات پر اباسین کالم رائٹرز کی تعزیت

سینئر صحافی سلطان شاہ کی وفات پر اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق سرحدی( ستارہ امتیاز ) نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سلطان شاہ کی وفات صحافت کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی سچ، حق اور عوامی مسائل کی ترجمانی کے لیے وقف کر دی۔ وہ ایک بے باک، اصول پسند اور نڈر صحافی تھے۔ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ صحافتی اقدار کی پاسداری کی اور نوجوان صحافیوں کی رہنمائی کی۔ ان کی تحریریں اور کالم ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین اور صحافی برادری سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔بیان میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں اور اراکین نے بھی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed