پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوگیا۔
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار ویوین لونیلہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اہم علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے اور دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی۔







