سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم نے اس سے قبل اپنے افتتاحی مقابلے میں کینیڈا کو بھی اسی اسکور سے ہرایا تھا۔

امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان، محمد احمد، ابوبکر، رانا وحید اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

قومی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کی، جبکہ تیسرے کوارٹر میں مزید ایک گول کیا۔ پاکستان نے آخری کوارٹر میں بھی دو گول اسکور کرکے مقابلہ 1-5 سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کو لیگ مرحلے میں اب مزید تین میچز کھیلنے ہیں۔ قومی ٹیم 23 نومبر کو آسٹریلیا، 24 نومبر کو جنوبی کوریا اور 26 نومبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان، آسٹریلیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، امریکا اور کینیڈا سمیت چھ ٹیمیں شریک ہیں۔

ٹورنامنٹ کے آخری روز 28 نومبر کو پوزیشنز کے میچز اور فائنل کھیلا جائے گا۔ لیگ مرحلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed