دیر بالا میں گاڑی دریا میں گرنے سے تین جاں بحق، ایک زخمی

اپر دیر کے علاقے نرہنڈ خوڑ کے مقام پر ایک گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اس المناک حادثے میں جان گنوانے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کا تعلق بی بیوڑ میاں بانڈہ سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ ساتھ زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed