آئی پی او کے بعد انتھروپک کے بیشتر ملازمین راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت یعنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں سرگرم ٹیکنالوجی کمپنی انتھروپک کے اسٹاک مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کے لگ بھگ تمام ملازمین راتوں رات بڑی دولت کے مالک بن گئے ہیں۔

کمپنی نے 19 نومبر کو امریکی اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا، جہاں ابتدائی طور پر اس کی مالیت 1760 سے 1770 ارب ڈالرز تک دیکھی گئی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر یہ مالیت 1300 ارب ڈالرز رہی۔ ریگولیٹری فائلنگز کے مطابق کمپنی کے کل 5300 ملازمین میں سے 5100 یعنی 96 فیصد کے پاس موجود حصص کی مالیت کم از کم 10 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس عملے میں شامل تقریباً 2800 ملازمین کے حصص کی مالیت ایک کروڑ ڈالرز تک پہنچی، جبکہ 600 ملازمین 10 کروڑ ڈالرز مالیت کے حصص کے مالک بن گئے۔ ماہرین کے مطابق 2021 میں قائم ہونے والی اس کمپنی میں نئے آنے والے سینئر عہدیداران کے مقابلے میں 2023 یا 2024 میں شامل ہونے والے عام ملازمین کو زیادہ مالی فائدہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عہدے کے بجائے کمپنی میں زیادہ عرصے تک موجودگی زیادہ سودمند ثابت ہوئی۔

امریکی ٹیکنالوجی اداروں میں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ حصص دینا عام بات ہے تاکہ وہ طویل عرصے تک ادارے سے منسلک رہیں، تاہم انتھروپک کی تیز رفتار ترقی کم ہی کمپنیوں کے حصے میں آئی ہے، جس کے ملازمین کی تعداد 2024 کے آخر تک ایک ہزار سے بھی کم تھی۔ رپورٹ کے مطابق چونکہ کمپنی کے زیادہ تر ملازمین سان فرانسسکو میں مقیم ہیں اور انتھروپک نے دیگر کمپنیوں کے برعکس آئی پی او کے پہلے ہی روز ملازمین کو اپنے 10 فیصد حصص کیش کرانے کی اجازت دی، اس لیے شہر میں مکانات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed