آسٹریا میں منڈی بہاؤالدین کے رہائشی عابد تنویر مردہ پائے گئے

آسٹریا کے شہر گراس کے قریب واقع گاؤں گلائس ڈورف میں مقیم ایک پاکستانی شہری عابد تنویر اپنے گھر پر مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 12 نومبر کو جب ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا گیا تو ان کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عابد تنویر کی موت 7 یا 8 نومبر کو واقع ہوئی تھی، تاہم وفات کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گھر کے اندر سے آنے والی بدبو کے بعد ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے عابد تنویر پچھلے 17 سے 18 برس سے آسٹریا میں مقیم تھے۔ موت سے چند روز قبل 5 نومبر کو انہیں ویزا جاری ہوا تھا، جس کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے منڈی بہاؤالدین جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

دوسری جانب پاک تدفین کمیٹی کے خادم اعلیٰ حاجی ملک محمد آمین اعوان نے مرحوم کی میت پاکستان بھیجنے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پاکستانی برادری سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed