جہاں خوف اور بدامنی ہو وہاں ترقی نہیں ہو سکتی’ گورنر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور ریاست کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دہشت گردی صرف چند افراد یا علاقوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ قومی ترقی، معیشت، تعلیم، سرمایہ کاری اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے خلاف حملہ ہے۔ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، جہاں خوف اور بدامنی ہو وہاں سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں مسدود ہو جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شبقدر چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پاسنگ آئوٹ پریڈ 2026 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاسنگ آٹ پریڈ کا معائنہ بہ کیا. گورنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے فیڈرل جوانوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے. گورنر نے اس موقع پر یادگار شہدا پر حاضری بہ دی ، پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ ان شہدا کی قربانیاں محض اعداد و شمار نہیں بلکہ ان کے پیچھے ماں کی دعائیں، بہنوں کی امیدیں، بچوں کے خواب اور خاندانوں کی پوری زندگیاں وابستہ ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف ردعمل کافی نہیں بلکہ ایک مضبوط، مربوط اور مستقل حکمت عملی کے ذریعے اس خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور، پاک فوج اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان موثر تعاون اور رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر نے پاس آٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کی مقدس وردی پہننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جو ریاستی وقار، قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کی علامت ہے۔ آپ کے سامنے واضح مقصد ہونا چاہیے کہ اپنے وطن کی حفاظت، عوام کی خدمت اور اپنے ادارے کا وقار بلند کرنا ہے۔ قومیں نعروں سے نہیں بلکہ کردار، قربانی اور مشکل وقت میں اپنی ذمہ داری نبھانے والے افراد کے عمل سے مضبوط ہوتی ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نکل کر سیاحت، تجارت اور ٹیکنالوجی کی طرف بڑھنا ہے اور ایک ایسا خیبرپختونخوا تعمیر کرنا ہے جو امن، ترقی اور خوشحالی کی پہچان ہو۔ بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا ہمارا عزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed