ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ اور سنیچنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ اور سنیچنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

Website Article:
پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن خالد آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی انجام دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل لفٹنگ، سنیچنگ اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان سلمان ولد انور علی ساکن ضلع مہمند، عبدالستار ولد لال الغنی ساکن شاہ کس اور عارف ولد تاج محمد ساکن سفید سنگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں، تین عدد موبائل فونز، ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed