داؤد زئی پولیس کی کارروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دلہا ساتھی سمیت گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ داؤد زئی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قانون شکن عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کی حدود میں شادی کی تقریب کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تھانہ داؤد زئی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات منتقل کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed