انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو مزید ایک مدت کے لیے چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
آئی سی سی بورڈ نے جے شاہ کی دوسری مدت کے لیے تقرری کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق جے شاہ بلامقابلہ دوسری مرتبہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی دوبارہ تقرری کی تجویز بالی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران بورڈ کے ڈائریکٹرز نے پیش کی تھی۔
اس فیصلے کے بعد جے شاہ مزید ایک مدت تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔







