سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا چوکی سیال خان خوڑ کا دورہ، دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے جوانوں میں نقد انعامات تقسیم

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے چوکی سیال خان خوڑ بڈھ بیر کا دورہ کر کے گزشتہ شب دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات سے نوازا۔

Website Article:
پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید احمد نے چوکی سیال خان خوڑ بڈھ بیر کا دورہ کیا اور گزشتہ شب دہشت گردوں کا حملہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور نقد انعامات سے نوازا۔

دورے کے دوران سی سی پی او پشاور نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے چوکی سے ملحقہ علاقوں کی فضائی نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چوکی پر پولیس نفری اور سیکیورٹی وسائل بڑھانے کے احکامات دیے اور جوانوں کو ہمہ وقت چوکنا اور الرٹ رہنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس جوانوں کی جرات، بہادری اور قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے واضح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed