خیبرپختونخوا سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ ، پاکستان جیمز اینڈ منرل مینوفیکچرنگ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر تین روزہ دوسری جیمز اینڈ منرل فیسیٹیول 2026 اسلام اباد میں منعقد ہوئی. دوسری جیمز اینڈ منرل فیسٹیول کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو گورنر خیبرپختونخوا برائے صنعت حرفت و کامرس ڈاکٹر محمد ارشاد تھے جنہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا فیسٹیول میں لگائے گئے سٹالوں کامعائنہ کیا اور فیسٹیول کے ارگنائزر کو خراج تحسین پیش کیا مہمان خصوصی نے سٹال لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے انہوں نے فیسٹیول میں ایس آئی ڈی بی کی جانب سے مقامی کلچر کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے لگائے گئے سٹال کو سراہا اور کلسٹر کو پروموٹ کرنے پر سمال انڈسٹریز کے کردار کو سراہا اس موقع پر ڈی ایم ڈی نعمان فیاض نے کلسٹر کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پہ بریفنگ دی ۔







