تھانہ سرائے گمبیلا کی حدود میں واقع گائوں بائست خیل کے محلہ اعظم خیل میں معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جس کے نتیجے میں خانہ گل کے بیٹے شرافت خان اور افاد خان جان کی بازی ہار گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی مقتولین کی نمازِ جنازہ ہسپتال گرانڈ سرائے گمبیلا میں ادا کی جائے گی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔







