شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصولی پر معروف برانڈ این ڈیورکو بیس ہزار جرمانہ

کنزیومر کورٹ پشاور کے جج نصراللہ گنڈاپور نے معروف جوتوں کے برانڈ این ڈیور کی جانب سے شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے کو غیر منصفانہ تجارتی عمل قرار دیتے ہوئے برانڈ کو صارف کو 20 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے اور مزید 20 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار خاتون سارہ سیال کو شاپنگ بیگ کی مد میں وصول کیے گئے 20 روپے بھی واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صارف دکان پر جوتے خریدنے گئی تھی، برانڈ کا تشہیری سامان خریدنے نہیں۔ برانڈ لوگو والا شاپنگ بیگ دراصل کمپنی کی تشہیر اور مارکیٹنگ کا ذریعہ ہے اور صارف اس برانڈ کی مارکیٹنگ ایجنٹ نہیں کہ اس کی تشہیر کے لیے بھی رقم ادا کرے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپنے ہی گاہک سے پروموشنل بیگ کے پیسے وصول کرنا غیر منصفانہ تجارتی عمل ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار سارہ سیال نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر واقع این ڈیور کے آٹ لیٹ سے جوتے خریدے تھے، جہاں ان سے شاپنگ بیگ کی مد میں 20 روپے وصول کیے گئے۔ خاتون نے اس اقدام کو صارفین کے حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے این ڈیور کو شاپنگ بیگ کے 20 روپے واپس کرنے، صارف کو 20 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے اور 20 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed