ترکیہ سے ڈی پورٹ آٹھ پاکستانیوں کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ

 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ اسلام آباد نے ترکیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے والے آٹھ پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ پاکستانی شہری ورک ویزوں پر ترکیہ گئے تھے، تاہم انہوں نے مبینہ طور پر ویزوں پر درج کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرنے کے بجائے دیگر مقامات پر غیر قانونی طور پر کام شروع کردیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ترکیہ کی پولیس نے ان شہریوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا، جہاں سے بعدازاں انہیں پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ادارے نے گرفتار افراد کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جن کے دوران یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ اس معاملے میں دیگر افراد یا ایجنٹس کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed