خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کی تیاری

 

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے مجوزہ آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایمرجنسی کے دوران گورنر کو حاصل اختیارات میں اضافے سے متعلق مجوزہ آرڈیننس صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اس آرڈیننس کا اجرا جلد متوقع ہے۔

مجوزہ آرڈیننس کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں گورنر کو پہلے سے زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ صوبے کے 12 خصوصی اضلاع کے انتظامی معاملات میں بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کے اختیارات بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈیننس کے اجرا کے معاملے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کے بعد آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، اسی وجہ سے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed