خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے ۔گمبٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح درہ بوکاچ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سونا نکالنے کی کوششوں کے دوران مٹی کا تودہ گرا جس کے نیچے 3 مزدور دب گئے۔پولیس کے مطابق ملبے تلے دبے مزدوروں کی لاشیں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ اس سے قبل جنوری میں اسی تحصیل میں سونا نکالنے کے دوران تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔







